میرا شہر میراگائوں رینالہ خُرد

میرے گائوں سے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر رینالہ خُرد میں ایک مشہور کمپنی کا فروٹ فارم بھی ہے۔

میرے گائوں سے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر رینالہ خُرد میں ایک مشہور کمپنی کا فروٹ فارم بھی ہے۔ فوٹو: فائل

میرا گائوں چک نمبر2/1R-A رینالہ خُرد کی تحصیل اوکاڑہ میں واقع ہے۔ یہ لاہور سے تقریباً ایک سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

یہاں سے ریلوے لائن بھی گزرتی ہے۔ میرا گائوں نہر کے کنارے پر واقع ہے۔ یہاں کی سرسبز فصلیں اور شاداب کھیت خوب صورت منظر پیش کرتے ہیں۔ یہاں کے لوگ بہت مخلص اور مہمان نواز ہیں۔


میرے گائوں کی آبادی تقریباً دو ہزار لوگوں پر مشتمل ہے۔ گائوں میں ایک جامع مسجد ہے جہاں تمام لوگ مل کر نماز ادا کرتے ہیں۔ میرے گائوں میں بجلی، گیس اور ٹیلی فون کی سہولتیں بھی موجود ہیں۔ یہاں پر زیادہ کاشت ہونے والی فصل گندم، گنا، مکئی اور آلو ہے۔

میرے گائوں سے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر رینالہ خُرد میں ایک مشہور کمپنی کا فروٹ فارم بھی ہے۔ یہ فروٹ فارم 1997 میں قائم ہوا تھا۔

رینالہ خُرد میں چاول، گندم اور کپاس کی ایک وسیع غلہ منڈی قائم ہے جس کی وجہ سے رینالہ خُرد کی آبادی گذشتہ اکیس برس میں تین گنا زیادہ ہوچکی ہے۔ رینالہ خُرد میں فروٹ منڈی بھی قائم ہے۔
مجھے اپنے گائوں سے بہت پیار ہے۔ اﷲ تعالیٰ میرے گائوں کو تاقیامت اپنی حفظ وامان میں رکھے، آمین۔
Load Next Story