حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو لائحہ عمل کا اعلان کرینگے سربراہ تحریک لبیک
ایسی صورت میں مرکزی مجلس شوری کا اجلاس بلا کر فیصلہ کیا جائے گا، نو منتخب امیر حافظ سعد رضوی
تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر حافظ سعد رضوی نے کہا ہے حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو تحریک لبیک بھی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی تاہم معاون خصوصی وزیراعظم طاہر اشرفی نے تحریک لبیک کو معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک لبیک کے نومنتخب امیر اور علامہ خادم حسین رضوی کے بڑے صاحبزادے حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ حکومت نے تحریک کی مرکزی شوری کے ممبران کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا امید ہے کہ حکومت اس پرعمل کرے گی لیکن اگر حکومت اس معاہدے سے روگردانی کرتی ہے تو پھر ہم بھی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ایسی صورت میں مرکزی مجلس شوری کا اجلاس بلا کر فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کی قیادت کے ساتھ حکومت نے جو معاہدہ کیا ہے اسے پورا کیا جائے گا۔