جی بی اے 3 گلگت سے PTI امیدوار الیکشن جیت گیا

سہیل عباس 6873 ووٹ لے کر جیتے، غیر حتمی،غیر سرکاری نتائج

امیدوار جعفر شاہ کے انتقال کے باعث حلقہ میں پولنگ ملتوی ہوئی تھی

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید سہیل عباس نے جی بی اے 3 گلگت کا الیکشن جیت لیا ہے۔

حلقہ کے تمام 77 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار سید سہیل عباس 6873 ووٹ لے کر کامیاب رہے ہیں۔ آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد اقبال 4678 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کیپٹن (ر) محمد شفیع 4654 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔


پیپلزپارٹی امیدوار نے 3670 اور مسلم لیگ(ن) کے امیدوار نے 2680 ووٹ حاصل کئے۔ پی ٹی آئی امیدوار جعفر شاہ کے انتقال کے باعث اس حلقہ میں پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی جس پر پولنگ اتوار کے روز ہوئی۔

سید سہیل عباس مرحوم سید جعفر شاہ کے بیٹے ہیں جو پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صدر تھے۔ تحریک انصاف کے امیدوار نے گلگت بلتستان کی 24 نشستوں میں سے 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ 6 آزاد امیدوار پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہو چکے ہیں۔ تحریک انصاف کی اتحادی ایل ڈبلیو ایم بھی 1 نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔اسطرح تحریک انصاف کو 24 نشستوں میں 17 اراکینِ کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
Load Next Story