لوکل گورنمنٹ بل کا معاملہ عدالت میں ہے جو فیصلہ ہوگا قبول کریں گے قائم علی شاہ

ہم اتحاد و اتفاق اور مفاہمت کی پالیسی کے تحت عوام کے حقوق ان کو دینے کے لئے کوشش کررہے ہیں، قائم علی شاہ

ہم اتحاد و اتفاق اور مفاہمت کی پالیسی کے تحت عوام کے حقوق ان کو دینے کے لئے کوشش کررہے ہیں، قائم علی شاہ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ بل کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں ہے عدالت کا جو فیصلہ ہوگا اسے قبول کریں گے۔



قائد اعظم محمد علی جناح کے 137 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم اتحاد و اتفاق اور مفاہمت کی پالیسی کے تحت عوام کے حقوق ان کو دینے کے لئے کوشش کررہے ہیں، بلدیاتی الیکشن ہمارے لئے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ بل پر ہمارے کچھ دوست ناراض ہیں لیکن یہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے اس پر جو فیصلہ ہوگا وہ ہم قبول کریں گے۔


واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں نے سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013 پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

Load Next Story