اسرائیل کے شام پر فضائی حملے جانی نقصان نہیں ہوا

اسرائیل نے دمشق کے مضافات اور جنوبی قنیطرہ کو نشانہ بنایا

اسرائیل نے دمشق کے مضافات اور جنوبی قنیطرہ کو نشانہ بنایا فوٹو : فائل

اسرائیل نے شام کے 2 علاقوں پر فضائی حملے کیے۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حملوں میں دمشق کے مضافات اور جنوبی قنیطرہ کو نشانہ بنایا، تاہم اس کارروائی میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، فوجیوں سمیت 4 ہلاک

یہ فضائی حملے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے کیے گئے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا اور حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسرائیل نے شام پر فضائی حملے کیے تھے جن میں 3 شامی فوجیوں اور ایرانی جنگجوؤں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Load Next Story