لاہور میں 49 چالانوں والا نادہندہ رکشہ پکڑا گیا
پکڑے جانے والے رکشہ مالک کے ذمے کل واجب الادا رقم 9 ہزار 800 روپے ہے، ترجمان ٹریفک پولیس
پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے" 49 ای چالان " والا نادہندہ رکشہ پکڑوا دیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے" 49 ای چالان " والا نادہندہ رکشہ پکڑوا دیا، سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے اتھارٹی کی نشاندہی پر ضلع کچہری چوک کے قریب وارڈنز نے رکشہ کوتھانہ لوئر مال میں بند کروایا۔
ترجمان پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف سیف سٹیز کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، 5 یا زائد ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان کو SMS کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے، پکڑے جانے والے رکشہ مالک کے ذمے کل واجب الادا رقم 9 ہزار 800 روپے ہے۔