وزیراعظم کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت

عوامی ریلیف کے منصوبوں میں تیزی لانا ہے، عمران خان

پنجاب کے مختلف اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔


وزیراعلی عثمان بزدار نے صوبے کے انتظامی، سیاسی امور اور عوامی ریلیف کے اقدامات، صوبہ بھر میں سہولت بازاروں میں سستے داموں اشیا کی فراہمی کے بارے میں وزیراعظم کو بریف کیا۔

وزیراعلی نے پنجاب روزگار اسکیم ، انصاف میڈیسن کارڈ،باہمت بزرگ پروگرام، مہنگائی کو کنٹرول کرنے ،چینی اورآٹے کی قیمت میں استحکام کے بارے میں حکومتی اقدامات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ریلیف کے منصوبوں میں تیزی لانا ہے، پنجاب کے مختلف اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
Load Next Story