اورماڑہ کے ساحل پربلند لہروں نے ماہی گیروں کی 40 کشتیاں ڈبودیں کروڑوں کا نقصان

صوبائی حکومت سے بات کرکے ماہی گیروں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کریں گے، سردار کامران لاسی

صوبائی حکومت سے بات کرکے ماہی گیروں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کریں گے، سردار کامران لاسی ۔ فوٹو : ایکسپریس

ملک میں داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کی وجہ سے چلنے والی تند و تیز ہواؤں کے سبب سمندر میں بلند لہروں نے بلوچستان میں ساحلی علاقے اورماڑہ کے سمندر کنارے پر کھڑی 40 کے قریب کشتیاں ڈبو دیں جس سے ماہی گیروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔

چیئرمین بلوچستان فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی سردار کامران لاسی کے مطابق واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات پیش آیا، جب اچانک چلنے والی تند و تیز ہواؤں نے کنارے پر کھڑی کشتیاں الٹ دیں۔


ان کا کہنا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 40 میں سے 35 لانچیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ 5 کو جذوی نقصان پہنچا، تباہ ہونے والے کشتیوں کے ملبے ہٹانے کا کام مکمل کرلیا گیا جس میں مقامی ماہی گیر تنظیم محکمہ فشریز، پاکستانی نیوی اورمیری ٹائم ایجنسی نے حصہ لیا۔

کامران لاسی کا مزید کہنا تھا کہ اورماڑہ میں ماہی گیروں کو ہونے والے نقصانات پر دکھ ہوا، قدرتی واقعہ ہے ریسکیو کا کام مکمل کرکے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، انشاء اللہ صوبائی حکومت سے بات کرکے ماہی گیروں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کریں گے۔
Load Next Story