کورونا وائرس اندرون ملک تمام پروازوں میں کھانے پینے پر پابندی عائد
تمام ایئرپورٹس منیجرز، اے ایس ایف، این سی او سی کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کرائیں گے، نوٹیفکیشن
دوران پرواز مسافروں کو کھانے پینے کی کوئی اشیاء فراہم نہیں کی جائے گی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کی روک تھام کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی سخت ہدایات پر اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں میں کھانے اور مشروبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اب دوران پرواز مسافروں کو کھانے پینے کی کوئی اشیاء فراہم نہیں کی جائے گی۔
سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئرلائنز اور چارٹرڈ پروازیں اس پر مکمل عملدرآمد کریں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرواز کے عملے اور مسافروں کو ماسک کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، تمام ایئرلائنز ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرانے کے پابند ہوں گی، اور تمام ایئرپورٹس منیجرز، اے ایس ایف، این سی او سی کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کرائیں گے۔