علی ظفر کا سندھی گیت ’ الّے ‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول

یہ گیت سندھی بھائیوں اور بہنوں کے نام کرتا ہوں، علی ظفر

یہ گیت سندھی بھائیوں اور بہنوں کے نام کرتا ہوں، علی ظفر

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار واداکار علی ظفر نے اپنا نیا گیت 'الے' ریلیز کردیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

بلوچی گیت 'لیلا اولیلا' کی بھرپور کامیابی کے بعد علی ظفر نے 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اس بار سندھی زبان میں گایا ہوا 'الے' گیت ریلیز کر دیا ہے جس میں سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=OmgziQczKfk&ab_channel=LightingaleRecords


علی ظفر کی جانب سے یوٹیوب پر ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا کہ میں یہ گیت سندھی بھائیوں اور بہنوں کے نام کرتا ہوں اور میرا یہ گیت اجرک بنانے والے اُن ہنر مندوں کا قرض بے باک کرنے کے لئے بھی ہے جنہوں نے سندھی تہذیب کو پوری دنیا میں روشناس کرایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: علی ظفر کے بلوچی گیت ' لیلا او لیلا' نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیے

ریلیز کردہ سندھی گیت میں فاطمہ کے ساتھ عابد بروہی نے بھی گلوکاری کے فن دکھائیں ہیں۔ ''الے'' گیت کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 3 منٹ 50 سیکنڈ کی ویڈیو کو محض دو گھنٹے میں 26 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
Load Next Story