ترک فلم ’’محبت ایک اتفاق‘‘ 17 جنوری کو ریلیز ہوگی

5 کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کرنیوالی فلم کا میڈیا پارٹنر ایکسپریس گروپ ہے

فلم کی کہانی خوبصورت لو اسٹوری پر مبنی ہے جس کے تین اہم کردار ہیں ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان میں ترکی ڈراموں کی اردو ڈبنگ کی بے پناہ مقبولیت نے پاکستانی عوام کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور آج ترکی کے ڈرامے پاکستان میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں۔

ترکی ڈراموں کی شاندارکامیابی کے بعد اب پاکستان میں ترکی کی فلموں کی نمائش کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے،دنیا بھر میں باکس آفس پر شاندار کامیابی اور شہرت حاصل کرنے والی فلم''آسک ''جسے اردو میں ڈبنگ کے بعد''محبت ایک اتفاق'' کے نام سے پاکستانی سنیمائوں پر17جنوری سے نمائش کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ یہ فلم پاکستان ،سری لنکا اور بھارت میں بیک وقت ریلیز کی جارہی ہے،2011میں دنیا کے دیگر ممالک میں نمائش ہوئی ، فلم نے5 کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔




فلم کی کہانی خوبصورت لو اسٹوری پر مبنی ہے جس کے تین اہم کردار ہیں اس تکون لوسٹوری ایک ایسی ادکارہ ڈی نیج کی کہانی ہے جو اپنے فنی کیرئیر کی جدو جہد میں مصروف ہے اس دوران وہ ایک شخص براق کے عشق میں گرفتار ہوجاتی ہے اس کے والدین اسکو قبول کرنے کو تیار نہیں جب کہ وہ اس پروفیشن کو پسند نہیں کرتے لیکن ڈی نیج کسی بھی طرح اسے اپنے پروفیشن پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ،اسی دوران اس کی ملاقات ایک فوٹو گرافر سے ہوتی ہے وہ ا سے محبت کا اظہار کرتا ہے ،25سال کے دوران اس فلم میں ایسے اتفاقات ہوتے ہیں جو کہ استمبول، انقرہ تک ان دونوں کو ملانے کا سبب بنتے ہیں، اس کامیاب فلم کے حقوق ''گولڈ سنیما''کے زی انٹرپرائیز کو حاصل ہیںاس فلم کے میڈیا پارٹنر ایکسپریس میڈیا گروپ ہے۔

 
Load Next Story