کراچی میں تیز سرد ہوا کا سلسلہ ہفتے کو بھی برقرار رہنے کا امکان

ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 17 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 17 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات (فوٹو : فائل)

شہر قائد میں تیسرے روز بھی تند و تیز ہوائیں چلیں، ہواؤں کی رفتار 44 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، ہفتے کو بھی معمول سے تیز ہوا چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سلسلے کے سبب شہر میں چلنے والی تند و تیز ہوائیں برقرار رہیں، جمعہ کو تیسرے روز بھی دن بھر معمول سے تیز شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں جس کی رفتار 44 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئیں۔ ہفتہ کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں تاہم اتوار سے ہواؤں کی رفتار معمول پر آنے کی توقع ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 26.2 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 61 اور شام کے وقت 26 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (ہفتے) کو مطلع دن کے وقت خشک اور رات میں سرد رہنے کی توقع ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 17 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
Load Next Story