1 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم کے دو بحری جہاز کراچی پہنچ گئے
ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹی سی پی نے مختصر مدت میں گندم کی ریکارڈ درآمدات کی ہے، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن
BEIJING:
مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے خریدی گئی 1 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم کے 2 بحری جہاز جمعہ کو کراچی پہنچ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹی سی پی نے مختصر مدت میں گندم کی ریکارڈ درآمدات کی ہے، اکتوبر 2020ء میں 2 لاکھ 16 ہزار میٹرک ٹن جبکہ نومبر 2020ء میں 1 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم پاکستان پہنچی ہے۔
ڈاکٹر ریاض میمن درآمد شدہ گندم خیبرپختونخوا، پنچاب حکومت اور پاسکو کے حوالے کی جائے گی، طے شدہ معاہدے کے تحت مزید 1 لاکھ 12 ہزار میٹرک ٹن گندم کے درآمدی کنسائمنٹس بھی 2 بحری جہازوں کے ذریعے پاکستان پہنچنے والے ہیں۔
ٹی سی پی کے چئیرمین نے مزید کہا کہ گندم وزارت خوراک کے دیئے گئے معیارات کے مطابق روس سے درآمد کی جارہی ہے اور درآمد شدہ گندم کی 40 کلوگرام اوسطا قیمت 1780 روپے ہے، درآمدی گندم کراچی بندرگاہ اور پورٹ قاسم پر اتاری گئی ہے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے چئیرمین ڈاکٹر ریاض میمن نے ایکسپریس کو بتایا کہ ٹی سی پی نے اکتوبر سے اب تک مجموعی طور پر 4لاکھ 32 ہزار ٹن گندم کے درآمدی معاہدے کیے ہیں جس کے تحت 3 لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچ چکی ہے۔