سائٹ ایسوسی ایشن کا صنعتوں میں گیس کی قلت پراظہار تشویش
حکومت سوئی سدرن گیس کو سائٹ کی صنعتوں کو بلا تعطل مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس فراہم کرنے کا پابند کرے، صدر عبدالہادی
سائٹ ایسوسی ایشن نے صنعتوں میں گیس کی قلت پراظہار تشویش کیا ہے۔
سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نے صنعتوں میں ایک ہفتے سے گیس کی شدید قلت پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس پریشر صفر ہونے سے صنعتی علاقے کی پیداواری سرگرمیاں رک گئی ہیں اور برآمدی آرڈرز کی تکمیل بھی تاخیر کا شکار ہورہی ہے جس سے برآمدی آرڈرز کے منسوخ ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
ایسوسی ایشن کے صدر عبدالہادی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سوئی سدرن گیس کو وعدے کے مطابق سائٹ کی صنعتوں کو بلا تعطل مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس فراہم کرنے کا پابند کرے تاکہ پیداواری سرگرمیاں مکمل صلاحیت کے ساتھ جاری رکھی جاسکیں اور غیر ملکی خریداروں کو بروقت شپمنٹ ممکن بنائی جا سکے۔