عمران خان کو بلدیاتی الیکشن میں دوبارہ سبق سکھائیں گےمشاہد اللہ

شیخ رشید اور عمران میں کئی باتیں مشترک ہیں،دونوں کے آگے پیچھے کوئی نہیں

عمران خان کو11 مئی کو ٹھوکر لگی مگر وہ پھر بھی نہ سنبھلے، صحافیوں سے گفتگو فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید میں ایک قدر مشترک ہے۔

دونوں کے آگے پیچھے کوئی نہیں، ،وہ بدھ کو مسلم لیگ ہاؤس میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ،سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کو 11 مئی کو ٹھوکر لگی مگر وہ پھر بھی نہ سنبھلے، انھیں بلدیاتی الیکشن میں ایک اور سبق سکھائیں گے ،انھوں نے کہا کہ صدرممنون حسین پر تنقید کرنیوالے دیکھ لیں آج وہاں باجماعت نماز پڑھائی جاتی ہے اور میلاد کی محفلیں منعقد ہوتی ہیں، شیخ رشید اور عمران خان میں کئی باتیں مشترک ہیں دونوں کے آگے پیچھے کوئی نہیں،دونوں ایک ایک شادی کرکے چھوڑ چکے ہیں اور دونوں جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں،انھوں نے کہا کہ نوازشریف کی6 ماہ کی حکومت میں معجزے ہوئے ہیں۔




انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف ، عمران خان ، شیخ رشید اور طاہرالقادری خود کو بہادر سمجھتے ہیں مگر ہیں بزدل، شیخ رشید کو آصف زرداری اچھے لگتے ہیں شیخ رشید کو ٹاک شاک میں تگنی کا ناچ نہ نچادیا تو پھر بولنا، انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 25 اشیا مہنگی ہیں لیکن مظاہرہ لاہورمیں کیا گیا،انھوں نے کہا کہ عمران خان کو11 مئی کو ٹھوکر لگی لیکن انھیں پھر بھی کچھ سمجھ نہیں آیا، اللہ کرے عمران خان جلد بڑے ہو جائیں، انھوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس 5 سال کا مینڈیٹ ہے ،آپ اپنا کام کریں ، ہم اپنا کام کریں گے، عوام خود فیصلہ کر لیں گے کون صحیح ہے کون غلط،انھوں نے کہا کہ1999میں آمر نے حکومت کا تختہ الٹ دیا آمر نے کہاتھا مسلم لیگ (ن )کو ختم کردوں گا لیکن آمر اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکا، نوازشریف کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں اوروہ آج وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے ہیں جبکہ نوازشریف کو ہتھکڑیاں پہنانے والے آج زخم گن رہے ہیں۔
Load Next Story