چوری شریفوں نےکیعیش اولاد کررہی ہےجھوٹ مریم اورنگزیب کوبولنا پڑتا ہے شہبازگِل

پوری دنیا میں کرپشن اور چوری سے پہچانے جانے والوں کے بھاشن ہی نہیں ختم ہو رہے،معاون خصوصی

پوری دنیا میں کرپشن اور چوری سے پہچانے جانے والوں کے بھاشن ہی نہیں ختم ہو رہے،معاون خصوصی ۔ فوٹو : فائل

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ چوری شریفوں نے کی، عیش اولاد کر رہی ہے اور جھوٹ مریم اورنگزیب کو بولنا پڑتا ہے۔


مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اورکوئی جمہوریت کی بات نہ کرے، کیونکہ جمہوریت صرف شریف خاندان کی میراث ہے، جوجمہوریت شریف خاندان سے باہر ہو اسے درباری جوتے کی نوک پررکھیں گے، ان کو مسلسل جلسوں میں ناکامی کی وجہ سےسبکی کاسامنا ہے، ان کے پِٹے ہوئے بیانیے کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ عجب بے شرمی ہے، پوری دنیا میں کرپشن اور چوری سے پہچانے جانے والوں کے بھاشن ہی نہیں ختم ہو رہے، چوری شریفوں نے کی، عیش اولاد کر رہی ہے اور جھوٹ مریم اورنگزیب کو بولنا پڑتا ہے۔
Load Next Story