بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی میں رکاوٹ بن گئی

کاون کو صبح 5 بجے اسلام آباد سے کمبوڈیا روانہ کیا جائے گا

کاون کو صبح 5 بجے اسلام آباد سے کمبوڈیا روانہ کیا جائے گا ۔ فوٹو : اے ایف پی

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث کاون ہاتھی کی کمبوڈیا روانگی مؤخر ہوگئی۔

بھارت کی پاکستان کے خلاف روایتی ہٹ دھرمی کاون ہاتھی کی منتقلی میں رکاوٹ بن گئی، اب کاون کو صبح 5 بجے اسلام آباد سے کمبوڈیا روانہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کاون کو آج شام 5 بجے نورخان ایئربیس سے کمبوڈیا روانہ کرنا تھا جب کہ بھارت نے عین وقت پر 5 بجے اپنی حدود سے گزرنے کی اجازت کی بجائے رات گئے اپنی حدود سے گزرنے کی اجازت دی۔




مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے عین وقت پر ہاتھی کی منتقلی کی راہ میں روڑے اٹکانا شروع کر دیئے، جان بوجھ کر فضائی پابندی عائد کی گئی۔



واضح رہے پاکستان میں 35 سال گزارنے کے بعد کاون اب دوسرے ہاتھیوں کیساتھ کمبوڈیا میں زندگی گزارے گا اور اس کی خصوصی کنٹینر کے ذریعے منتقلی ہوگی۔
Load Next Story