ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی کورونا سے انتقال کرگئے
عادل صدیقی کراچی کے نجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر تھے
کورونا وائرس کا شکار ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی انتقال کرگئے جنہیں یاسین آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی انتقال کرگئے، عادل صدیقی گزشتہ ماہ ہی طویل عرصے بعد وطن واپس آئے تھے اور کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، عادل صدیقی کو 22 نومبر کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی اور وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ عادل صدیقی کی عمر 57 برس تھی وہ پھیپڑوں کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔
مرحوم کو یاسین آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نمازہ جنازہ بعد نماز ظہر یاسین آباد قبرستان سے متصل مسجد میں ادا کی گئی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کیف الورٰی، محمد حسین، زاہد منصوری، خالد سلطان، راشد سبزواری، سی او سی انچارج فرقان طیب، اراکین سی او سی، مختلف مرکزی شعبہ جات کے ذمہ دار و اراکین، مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت وسیم آفتاب، انیس ایڈوکیٹ اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عادل صدیقی 1963ء میں کراچی میں پیدا ہوئے اور جامعہ کراچی سے گریجویشن کیا۔ وہ 2002ء سے 2007ء تک صوبائی وزیر تجارت بھی رہے۔ عادل صدیقی 2008ء کی صوبائی حکومت میں بھی صوبائی وزیر رہے جبکہ 2013ء سے 2018ء تک بھی حلقہ پی ایس 100 ممبر صوبائی اسمبلی رہے۔