لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
ایئر کوالٹی انڈیکس پر 2 اسکور کے ساتھ کولمبیا کا شہر بگوٹا دنیا کا سب سے صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا ہے
فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے "ایئر کوالٹی انڈیکس" نے آج صبح اپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق لاہور کو ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ اس انڈیکس پر دو سال قبل بھی لاہور پہلے نمبر پر آچکا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے تحت فضا میں موجود باریک ذرات یعنی "پارٹیکیولیٹ میٹر" (پی ایم) کی پیمائش کی جاتی ہے اور جسے 0 سے 500 کے درمیان یعنی کم از کم آلودہ سے لے کر زیادہ سے زیادہ آلودہ تک کے درمیان ترتیب دیا جاتا ہے۔
لاہور آج صبح اس انڈیکس پر 423 اسکور کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر تھا جبکہ بھارتی دارالحکومت دوسرے نمبر رہا۔
پاکستان کا سب سے بڑا اور دنیا کا ساتواں بڑا شہر کراچی، اے کیو آئی انڈیکس پر 151 اسکور کے ساتھ 12 ویں نمبر تھا۔
اسی انڈیکس پر دنیا کا سب سے صاف ستھرا شہر بگوٹا (کولمبیا) قرار پایا ہے جس کا اسکور صرف 2 ہے۔