پیڑول کی قیمت برقرار ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگا

عوام کوریلیف دینے کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والا اضافہ حکومت برداشت کرے گی، فنانس ڈویژن کا اعلامیہ

حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ جاری کردیے (فوٹو، فائل)

حکومت نے آئندہ پندہ روز کے لیے پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

فنانس ڈویژن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔




واضح رہے کہ حکومتی فیصلے کے بعد پیٹرول 100 روپے 69 پیسے ، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رہے گی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے اضافےکے بعد 105 روپے 43 پیسے ہوجائے گی۔

Load Next Story