جنوبی کوریا میں برڈ فلو کی وبا پھوٹ پڑی

جنوبی کوریا کی وزارت زراعت کے مطابق برڈ فلوروکنے کیلئے 3 لاکھ 92 ہزار مرغیاں اور بطخیں تلف کردی گئی ہیں

برڈ فلو کی روک تھام کے لیے لاکھوں بطخیں اور مرغیاں تلف کردی گئی ہیں(فوٹو، فائل)

دنیا میں جہاں ایک جانب کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے وہیں دوسری جانب جنوبی کوریا میں برڈ فلو کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوب مغرب میں بطخ کے فارم میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والے ایچ 5 این 8 نوعیت کا برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔


عالمی ادارہ برائے حیوانی صحت (او آئی ای) کے مطابق گرنری نامی قصبے میں جنوبی کوریا کی وزارت زراعت نے برڈ فلو سے متاثر 19 ہزار بطخیں تلف کرنے کی تصدیق کی ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت زراعت کے مطابق برڈ فلو روکنے کے لیے 6 فارموں میں 3 لاکھ 92 ہزار مرغیاں اور بطخیں تلف کردی گئی ہیں۔
Load Next Story