کراچیفائرنگ اورپرتشددواقعات5 افرادہلاک

کورنگی میں فائرنگ سے3افرادمارے گئے،بلدیہ اورپاپوش نگرسے2لاشیں ملیں،2زخمی

کورنگی کریک روڈواٹرپمپ قبرستان کے قریب بلوچ پاڑہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔فوٹو:فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشددواقعات کے دوران5افرادہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر4کلوچوک عارف حسین اسکول کے قریب فائرنگ سے40سالہ نیازہلاک ہوگیا، مقتول مکان نمبر80سیکٹر35/Bکورنگی نمبر4کارہائشی تھا۔کورنگی کریک روڈواٹرپمپ قبرستان کے قریب بلوچ پاڑہ میں نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل پرسوار2افرادپرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں49سالہ رفیق بلوچ ہلاک اور35 سالہ جمعہ بلوچ زخمی ہوگیا۔




کورنگی نمبرڈھائی سیکٹر48/Fکشتی والی بلڈنگ کے قریب کے رہائشی65سالہ حضرت گل کونامعلوم ملزمان نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا اورفرارہو گئے۔پاپوش نگرقبرستان سے25سالہ شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔بلدیہ کے علاقے سعید آبادسے بھی25سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔جیکسن نیٹی جیٹی پل پرنامعلوم ملزمان نے لوٹ مارکے دوران مزاحمت پرفائرنگ کر کے25سالہ حنیف ،کورنگی صنعتی ایریا بلال کالونی میں 19سالہ سلمان کوزخمی کر دیا۔

 
Load Next Story