پیپلزپارٹی چاہتی ہے متحدہ دوبارہ سندھ حکومت میں شامل ہوجائےرحمن ملک
کراچی میں امن ہو،کراچی میں جاری آپریشن کے باعث حالات اچھے ہوئے ہیں،سابق وزیرداخلہ
پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وزیر داخلہ رحمنٰ ملک نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ دوبارہ سندھ حکومت میں شامل ہوتاکہ دونوں جماعتیں ملکرقوم کی خدمت کرسکیں۔
وہ بدھ کی شب فریئرہال میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں میڈیاسے گفتگوکررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ 2013کے انتخابات میں لیاری کے سواپورے ملک میں امن تھا،ہم کراچی کے میئرکی بات نہیں کرتے،پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے،وہ تمام مسائل کوافہام وتفہیم سے حل کرنے پریقین رکھتی ہے،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کاتحفظ ہے،اختلافی باتیں کرنے والے پاکستان کے دوست نہیں دشمن ہیں،قیام پاکستان کے وقت مسیحی برادری کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ پیپلزپارٹی کے منشورکاحصہ ہے اور ہمارے دورحکومت میں ہی اقلیتوں کی نشستوں میں اضافہ ہواتھا،ہر شہری کی خواہش ہے کہ کراچی میں امن ہو،کراچی میں جاری آپریشن کے باعث حالات اچھے ہوئے ہیں،پشاور میں گرجا گھر پر ہونیو الا حملہ پاکستان کے خلاف سازش تھی،ملک میں ایسی قوت موجود ہے جوملک میں فسادات کراناچاہتی ہے لیکن عوام کے اتحاد سے اسے ناکام بناناہوگا۔