مسلم لیگ ن کی شہبازشریف اور حمزہ کی رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست
فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف اور حمزہ کے پیرول میں توسیع کی مخالفت کردی
مسلم لیگ ن نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی پے رول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دیدی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پے رول پر رہائی کی مدت کل ختم ہو رہی ہے جس میں توسیع کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری
عطا تارڑ نے درخواست میں کہا کہ بہت سارے لوگ ہیں جو والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف سے افسوس اور تعزیت کےلئے ملنے آنا چاہتے ہیں، لہذا ان کے پے رول میں توسیع کی جائے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو جمعہ 27 نومبر کو 5 روز کے لیے پے رول پر رہا کیا تھا۔ ان کی رہائی کی مدت آج یکم دسمبر تک ہے۔ نواز اور شہباز شریف کی والدہ کا 22 نومبر کو لندن میں انتقال ہوا تھا۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف اور حمزہ کے پیرول میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی نے پہلے ہی انسانی ہمدردی میں معمول سے زیادہ دنوں کے لئے پیرول دیا، سیاسی گپ شپ اور کاروباری معاملات چلانے کے لئے پیرول میں توسیع نہیں ملے گی، ماں کی میت کی صف پر سیاست کی اجازت نہیں دی جائیگی، شہبازشریف کو یہ درخواست دینی ہی نہیں چاہئیے تھی، پنجاب حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شریف برادران کی والدہ جاتی امرا میں سپرد خاک
ان کی میت خصوصی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور لائی گئی اور 28 نومبر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جاتی امرا میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔