اکلوتے بیٹے کا ماں پر سنگین تشدد سر کے بال کاٹ کر شدید زخمی کردیا

اہل محلہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ عثمان اپنی ماں پر پہلے بھی تشدد کرتا تھا اور اس نے کچھ دن پہلے ماں کا بازو توڑدیا تھا

پولیس کے مطابق بیٹا مخبوط الحواس ہے اس لیے کارروائی کا فیصلہ ماں کی درخواست ہی پر کیا جائے گیا (فوٹو، فائل)

اسلام پورہ کے علاقے میں بیٹے کے ماں پر تشدد کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسلام پورہ میں نا خلف اکلوتے بیٹے نے سگی ماں کو سفاکی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بیٹے نے پہلے بوڑھی ماں کے بال کاٹ دیے اور بعدازاں اسے ٹوکے کے وار کرکے زخمی کر دی۔

بیٹے کے تشدد کا نشانہ بننے والی شہناز بی بی اسپتال کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پولیس کے مطابق اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ کی اطلاع پر 20 سالہ ملزم عثمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم عثمان مخبوط الحواس ہے،ماں کی درخواست پر ہی کارروائی کی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: نافرمان اولاد والدین کو گھر سے نہیں نکال سکے گی، تحفظ والدین آرڈیننس لانے کا فیصلہ

متاثرہ خاتون کے محلے داروں نے پولیس کو بتایا ہے کہ عثمان اپنی ماں پر پہلے بھی تشدد کرتا تھا اور اس نے کچھ دن پہلے ماں کا بازو توڑدیا تھا۔
Load Next Story