سنی دیول بھی کورونا وبا کا شکارہوگئے

اداکارنے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا

تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ جومجھ سے گزشتہ دنوں ملے کہ وہ براہ کرم خود کو قرنطینہ کرلیں، اداکار: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکارسنی دیول بھی کورونا وبا کا شکارہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکارسنی دیول بھی کورونا وبا کا شکار ہوگئے۔ سنی دیول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس متعلق کہا کہ انکا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے تاہم میری طبیعت ٹھیک ہے۔


اداکارنے کہا ان تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ جو مجھ سے گزشتہ دنوں ملے کہ وہ براہ کرم خود کو قرنطینہ کرلیں یا اپنا ٹیسٹ کروالیں۔

Load Next Story