رابی پیرزادہ نے چہرے پر نور لانے کا راز بتادیا

دلوں میں نفرت نا رکھنے اورہرانسان اوربات میں پاکیزگی ڈھونڈنے سے بھی چہرے پرنورآتا ہے، رابی پیرزادہ

انسان کا دل اس وقت صاف ہوتا ہے جب وہ دوسروں کے بجائے اپنے اندرکا گند ڈھونڈ کرصفائی کرتا ہے، رابی پیرزادہ: فوٹو: فائل

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے چہرے پرنور لانے کا راز بتادیا۔

رابی پیر زادہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سارہ ایڈمن سے منسوب ایک تحریر پوسٹ کی گئی ہے جس میں رابی پیرزادہ نے چہرے پر نور لانے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ چہرے کا نور نماز سے آتا ہے۔ جھوٹ نہ بولنے، دلوں میں نفرت نہ رکھنے اور ہر انسان اور بات میں پاکیزگی ڈھونڈنے سے بھی چہرے پر نور آتا ہے۔




سابق گلوکارہ نے مزید کہا کہ انسان کا دل اس وقت صاف ہوتا ہے جب وہ دوسروں کے بجائے اپنے اندر کا میل ڈھونڈ کر صفائی کرتا ہے۔ جولوگ ہمیں برے لگتے ہیں جب وہ سامنے آئیں تو ان کی کوئی بھی اچھائی یاد کریں اورکوشش کریں کہ وہ ایک اچھائی ان ساری برائیوں پرحاوی آجائے جوہمیں بدظن کرتی ہیں، اللہ ہمیں ہدایت دے۔
Load Next Story