کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی فارمز آج سے جمع ہوں گے

آج سے شروع ہونے والا کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ 29 دسمبر تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن 13 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا اور بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 18 جنوری کو ہوگی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج شروع ہو گا۔


سندھ میں بلدیاتی انتخابات کےشیڈول کے مطابق امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی کا اجراء 24 دسمبر سے شروع ہوچکا ہے، جماعتی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے فارم حاصل کرنے والوں میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدوار شامل ہیں۔ آج سے شروع ہونے والا کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ 29 دسمبر تک جاری رہے گا جبکہ اگلہ مرحلہ جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضات کا ہوگا جس کے بعد الیکشن کمیشن 13 جنوری کو انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا اور بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 18 جنوری کو ہوگی۔
Load Next Story