پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے فیصل جاوید

اپوزیشن کے سارے کے سارے جلسے فلاپ شوز تھے جن کا حکومت پر کوئی دباؤ نہیں، رہنما تحریک انصاف

اپوزیشن کے سارے کے سارے جلسے فلاپ شوز تھے جن کا حکومت پر کوئی دباؤ نہیں، رہنما تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے۔

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور کے جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے، یہ خود ہی ایک بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔



یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ نہ روکنے کا اعلان


فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے سارے کے سارے جلسے فلاپ شوز تھے اور ان جلسوں کا حکومت پر کوئی دباؤ نہیں، تاہم کورونا کی دوسری لہر میں بڑھتے ہوئے کیسز کی فکر ہے اور عوام کی صحت کی تشویش ہے، لوگ اپنا خیال رکھیں ماسک ضرور پہنیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 13 دسمبر اتوار کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story