مقبوضہ کشمیر میں تعینات 2 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی
پہلا واقعہ ضلع کپواڑا اور دوسرا شوپیاں میں پیش آیا جہاں دوران ڈیوٹی اہلکاروں نے خود کو گولی مارلی، کشمیر میڈیا سیل
مقبوضہ وادی میں تعینات 2 بھارتی فوجیوں نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا اور شوپیاں میں 2 بھارتی فوجیوں نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پہلاواقعہ ضلع کپواڑا میں پیش آیا جہاں بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈ کانسٹیبل نے ڈیوٹی کے دوران اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مارلی، دوسرا واقعہ ضلع شوپیاں کے علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج کے اہلکار نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے سپاہی نے خود کشی کرلی
بھارتی حکام نے دونوں اہلکاروں کی خودکشی کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکشی سے متعلق کیس درج کرلیا گیا جب کہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات بھی جاری ہیں تاہم خودکشی کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2007 سے لیکر اب تک 483 بھارتی فوج کے اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔