سپریم کورٹ نے آئی جی ایف سی بلوچستان کے پیش ہونے پرتوہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا
سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں آئی جی ایف سی بلوچستان کو 5 دسمبر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا
TEHRAN:
لاپتہ افراد کیس میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل اعجاز شاہد عدالت کے سامنے پیش ہوگئے جس کے بعد سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا۔
سپریم کورٹ میں بلوچستان بدامنی اور لاپتہ افراد کیس سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران آئی جی ایف سی کے وکیل عرفان قادر نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی ایف سی اعجاز شاہد بیماری کے باعث 5 دسمبر کو پیش نہیں ہو سکے تھے لیکن آج وہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ جس پر عدالت نے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا، سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ آئی جی ایف سی عدالت میں پیش ہوگئے لہذا اب توہین کا کیس نہیں بنتا اور توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا گیا۔
آئی جی ایف سی نےعدالت کو بتایا کہ لوگوں کو اغوا کرنے کے ایف سی پر الزامات ہیں ۔عدالت نے استفسار کیا کہ پھر ایف سی نے کیا کارروائی کی۔ جس پر وکیل نے بتایاکہ ایک لاپتہ شخص کاؤ خان کا سراغ مل گیا ہے، ایف سی کے جن 6 افراد کے خلاف الزام تھا وہ غلط ثابت ہوا۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرادی جائے گی ،عدالت نے سماعت پندر ہ جنوری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران متعدد بار آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل اعجاز شاہد کو طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر 5 دسمبر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ ایف سی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں داخل جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔