بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسعودی عرب جانیوالے مسافر کے جوتے سے ایک کلوگرام ہیروئن برآمد
ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ترجمان اے این ایف
RAWALPINDI:
بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹک فورس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے جوتے سے ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم یونس مسیح اپنے جوتوں میں ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن چھپا کر نجی ائر لائن کے ذریعے سعودی عرب جارہا تھا کہ ایئرپورٹ پر اے این ایف کے اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران ملزم کا بغور جائزہ لیا تو اس کے جوتوں سے ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ہیروئن جوتے کے اندر چھپائی گئی تھی، تاہم ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔