دنیا دباؤ ڈال کر بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو نابینا کرنے سے روکے پاکستان

بھارتی فورسز نے 2016ء کے وسط سے بذریعہ پیلٹ گنز 1253 افراد کی بینائی چھینی جس میں بچے اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے

بھارتی فورسز نے 2016ء کے وسط سے بذریعہ پیلٹ گنز 1253 افراد کی بینائی چھینی جس میں بچے اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے (فوٹو: فائل)

پاکستان نے خصوصی افراد کے عالمی دن پر دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دباؤ ڈال کر بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں معصوموں کو نابینا اور معذور کرنے سے روکے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ خطے کو معذوری کا ظالمانہ ذریعہ بننے سے روکے، پاکستان بھارتی قابض فورسز کی پیلٹ گنز اور بہیمانہ تشدد سے معذور ہونے والوں کے ساتھ ہے، اقوام متحدہ، عالمی میڈیا، سول سوسائٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پر زور مذمت کی ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ انسانی حقوق کمشنر دفتر کی 2019ء کی رپورٹ نے چشم کشا انکشافات کیے جس کے مطابق رپورٹ قابض بھارتی فورسز نے 2016ء کے وسط سے بذریعہ پیلٹ گنز 1253 افراد کی بینائی چھینی بعد از رپورٹ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز سے بینائی چھننے کے واقعات بڑھے مقبوضہ کشمیر میں معذور ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔


یہ بھی پڑھیں : او آئی سی اجلاس میں جموں و کشمیر پر تاریخی مؤقف کا اعادہ کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ

 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ''کشمیر میں بینائی سے محرومی: پیلٹ گنز کے اثرات'' پر رپورٹ کا اجراء کیا ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رپورٹ میں پیلٹ گنز سے متاثرہ کشمیریوں کی تصویر کشی کی رپورٹ میں پیلٹ گنز سے نابینا ہونے والوں میں زیادہ تر بچوں اور خواتین کی تصاویر شامل کی گئیں۔
Load Next Story