ابوظبی میں کورونا سے جاں بحق پاکستانی ڈاکٹر قومی ہیرو قرار
ڈاکٹر عثمان فالن ہیروز آرڈر پانے والے 7 ہیروز میں شامل، شہید کا درجہ دیا گیا
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر محمد عثمان کو خلیجی ریاست کی جانب سے قومی ہیرو اور شہید کا درجہ دیا گیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عثمان کی بیوہ عالیہ عثمان نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد عثمان ابوظہبی کے ایک کلینک میں مریضوں کا علاج کرتے ہوئے کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو کر15 مئی کو انتقال کر گئے تھے، متحدہ عرب امارات میں ان تمام افراد کی یاد میں دن منایا گیا جنہوں نے یو اے ای کے لیے اپنی جانیں قربان کی، ملک کے صدر خلیفہ بن زید انہیان نے ڈاکٹر محمد عثمان کیلیے فالن ہیروز آرڈر کا اعلان کیا۔
انھوں نے بتایا کہ ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے سات ہیروز کے خاندان والوں سے ملاقات کی اور ذاتی طور پر ان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عثمان کا تعلق آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ سے تھا اور وہ ابو ظہبی میں اپناکلینک چلاتے تھے۔