بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے راناثناء اللہ

پی ڈی ایم فیصلہ کرے (ن) لیگ کے استعفے حاضر ہیں، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلاف نہیں ہم سب متحد ہیں، راناثنااللہ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کا رویہ غیرانسانی اور انتقام والا ہے، (ن) لیگی رہنماوَں پر حکومت نے بے بنیاد مقدمات درج کیے، میں نے اپنی آمدنی کا باقاعدہ ٹیکس دیا ہے، پہلے حکومت کہتی تھی کہ میری آسٹریلیا میں دو ارب کی پراپرٹی ہے، 3 سال میں میری کوئی خفیہ جائیداد اور اکاءونٹ سامنے نہیں لا سکے، اب یہ 12 کروڑ پر آگئے ہیں۔ تفتیشی افسر نے میرے خلاف 300 لوگوں کو بلایا، ان تمام لوگوں نے پوچھ گچھ میں میرے حق میں بات کی، منشیات فروشوں کو بلاکر مجھے ڈرایا گیا۔


(ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ملتان میں کورونا کا شور مچایا گیا، جلسہ ہو گیا تو کورونا غائب ہو گیا، کب تک کورونا کا بہانہ کریں گے، کسی کو وبا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے، 13دسمبر کو حکومتی کورونا کا علاج کریں گے۔ 13 دسمبر کو مینار پاکستان بھرجائے گا، پورے پاکستان سے لوگ لاہور کا رخ کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلاف نہیں، ہم سب متحد ہیں ، مریم نواز پارٹی کی قیادت کررہی ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں، پی ڈی ایم فیصلہ کرے، ن لیگ کے استعفے حاضر ہیں۔ بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے۔
Load Next Story