نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ اسکواڈکی کورونا ٹیسٹنگ مکمل
کورونا ٹیسٹ کلیئر ہونے پر پاکستانی اسکواڈ منگل کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا
نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی ہے جس کے نتائج کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا مجموعی طور پر یہ پانچویں اور آخری بار کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جب کہ آکلینڈ میں موجود اسکواڈ کےایک رکن اسسٹنٹ کوچ شاہداسلم کا سیمپل بھی حاصل کرلیا گیا ہے، ان کو گلے میں خراش کی شکایت پر وہاں روک لیا گیا تھا اور وہ آئسولیشن کی مدت پوری کررہےہیں۔
اتوار کو ہونے والی ٹیسٹنگ کے نتائج پیر کو موصول ہوں گے، کلیئر ہونے پر پاکستانی اسکواڈ منگل کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ پہنچنے پر جن 10 کرکٹرز کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے، ان کے سیمپل حاصل نہیں کیے گئے، ان میں سے ایک کو چھوڑ کر باقی کا مکمل میڈیکل چیک اپ پیر کو ہوگا جس کی روشنی میں سفر کی اجازت کا فیصلہ ہوگا۔