کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل

فیصل مسجد کے اندرونی ہال میں باجماعت نماز ادا نہیں کی جاسکے گی، مقامی انتظامیہ

اسلام آباد میں اب تک کورونا کے 340 مصدقہ مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں فوٹو: فائل

ضلعی انتظامیہ نے نماز جمعہ کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل کردیا ہے۔ جس کے بعد مسجد کے اندرونی حال میں باجماعت نماز ادا نہیں کی جاسکے گی۔




دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کورونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 20 مصدقہ مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں اب تک 32 ہزار 414 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں 340 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Load Next Story