بابری مسجد کی شہادت کو 28 سال مکمل ہوگئے لیکن غم آج بھی تازہ ہے دفتر خارجہ
آج کا دن مسجد کی شہادت یاد دلاتا ہے،بھارتی سپریم کورٹ کے ناقص فیصلے سے رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار ہوئی،دفتر خارجہ
تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 28 سال مکمل ہوگئے، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آج کا دن اس مسجد کی شہادت کا غم یاد دلاتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کے انتہا پسندوں نے ریاستی سرپرستی میں بابری مسجد کو شہید کیا، یہ اقدام مسلمان مخالف، مذہبی آزادی اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی تھا، 1992ء کا یہ اقدام نہ صرف مسلمانوں بلکہ باشعور دنیا کے دماغوں میں آج بھی تازہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت نام نہاد جمہوری بھارت پر ایک سیاہ دھبہ ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے ناقص فیصلے سے رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار ہوئی، منظم انداز میں بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت میں مساجد پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے بدستور جاری ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مسلم مخالف اقدامات کے ذریعے بھارت میں مسلمانوں کو خوف زدہ کیا جا رہا ہے، بی جے پی کے مذموم ارادے دراصل انتہا پسندانہ نظریہ کی بڑھتی ہوئی لہر کے عکاس ہیں، بھارت میں کورونا وائرس کو پھیلانے میں بھی مسلمانوں کو ہی قصور وار ٹھہرایا گیا، بھارت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں، ان کی عبادت گاہوں اور مقدس مقامات کا تحفظ کرے۔