ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد عماد وسیم اور محمد حفیظ کو ریلیز کر دیا جائے گا

عماد وسیم کا بگ بیش کی فرنچائز میلبورن رینیگیڈز کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے

عماد وسیم کا بگ بیش کی فرنچائز میلبورن رینیگیڈز کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے۔ فوٹو:فائل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے پر عماد وسیم اور محمد حفیظ کو ریلیز کر دیا جائے گا۔


عماد وسیم کا بگ بیش کی فرنچائز میلبورن رینیگیڈز کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے اور آل راؤنڈر 23 دسمبر کو آسٹریلیا روانہ ہو کر اس ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ محمد حفیظ 24 دسمبر کو پاکستان واپس لوٹ آئیں گے، وہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی سیریز ختم ہونے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ناموزوں سمجھے جانے والے نوجوان کرکٹرز کو پاکستان شاہینز کی طرف سے مختصر فارمیٹ کے میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔
Load Next Story