پاکستان بھارتی ہندوتوا کے خلاف سکھوں کی آواز اجاگر کرنے میں کردار ادا کرے رہنما خالصتان تحریک
وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف ہر ممکن طریقے سے سکھ تحریک کی حمایت کریں، سکد رہنما کی اپیل
خالصتان تحریک کے سکھ رہنما ڈاکٹر امریت سنگھ نے پاکستانی حکومت، اداروں اور خصوصی طور پر پاکستانی میڈیا سے اپیل کی ہے کہ ہندوتوا کی تحریک کے خلاف سکھوں کی آواز کو دنیا بھر میں اجاگر کرنےمیں پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں ڈاکٹر امریت سنگھ نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا نظریہ کے نیچے مودی سرکار نے جو حال 5 اگست 2019 میں کشمیر میں کیا، شہریت بل منظور کرکے 2 سو ملین بھارتی مسلمانوں کی ہدف بنایا، کیسے آسام میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے، آج سکھ اس ہندتوا کے نظریے کو چیلنج کرنے کیلئے کھڑے ہوئے ہیں تو پاکستان کو ہماری مدد کرنی چاہیے۔
سکھ رہنما نے کہا جیسے بھارت ہر پاکستانی معاملے میں مداخلت کرتا ہے، پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی کوئی کوشش نہیں چھوڑتا ،ہم پاکستانی میڈیا سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہماری آواز دنیا تک پہنچائے، دنیا بھر میں سکھوں کی آواز کی حکومتی سطح پر حمایت کی جارہی ہے تو پاکستان جس نے سکھوں کے قبلہ و کعبہ کرتارپور تک ان کی رسائی آسان بنائی وہ اس تحریک میں ہماری آواز کیوں نہیں بن رہا۔
امریت سنگھ نے کہا کہ ہم پاکستانی کے وزیر اعظم عمران خان اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کرتے ہیں جنہوں نے کرتار پور کے معاملے پر ہمارے لیے بہت ہی نرم دل دکھایا ہے، اور ہماری قوم کے دلوں میں وہ جگہ بنائی ہے جو کوئی اور نہیں بناسکتا، ہم اپیل کرتے ہیں کہ کسی بھی طریقے سے ہوسکے، سکھ تحریک کی حمایت کریں کیونکہ یہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، ہم خالصتان پاکستان ہمسائے ملک ہیں، آپ کو تاریخ کی درست سمت چننا ہوگی۔