نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کی مینجڈ آئسولیشن ختم

کوئنز ٹاؤن میں قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے اسکواڈز علیحدہ علیحدہ ہوٹلز میں قیام کریں گے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا فوٹو: سوشل میڈیا

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے اسکواڈ کی مینجڈ آئسولیشن ختم ہوگئی۔

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی مینجڈ آئسولیشن ختم ہوگئی ہے۔ اسکواڈ میں شامل 52 اراکین کرائسٹ چرچ کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔


قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل 52 اراکین کرائسٹ چرچ میں طویل مینجڈ آئسولیشن کے خاتمے کے بعد مقامی ہوٹل آئے جہاں سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے۔ اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ سے آج کوئنز ٹاؤن پہنچ جائے گا۔ دوسرا رکن جمعرات کو کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرے گا۔

کوئنز ٹاؤن پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے اسکواڈز علیحدہ علیحدہ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔ ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے جس کے کپتان بابر اعظم جب کہ نائب کپتان شادان خان ہوں گے، ٹی 20 ٹیم میں کی قیادت بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ سرفراز احمد اور حسین طلعت کی واپسی ہوئی ہے۔
Load Next Story