خیبرٹیچنگ اسپتال واقعہ انکوائری میں کورونا کا شکارقرطینہ میں پڑا مینیجربھی معطل
سپلائی چین مینیجرعلی وقاص 26 نومبرسے قرطینہ میں ہیں
خیبرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث ہونے والی اموات کی انکوائری میں کورونا کا شکارقرطینہ میں پڑے سپلائی چین مینیجرکو بھی شامل کرکے معطل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپلائی چین مینیجرعلی وقاص 26 نومبرسے قرطینہ میں ہیں جبکہ انکی بیوی بھی کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے قرطینہ میں ہیں۔ اسپتال میں بورڈ آف گورنرزکی جانب سے ابتدائی انکوائری رپورٹ میں اسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر ندیم سمیت 7 ملازمین کو معطل کیا گیا ہے، جس میں علی وقاص بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے سے انکوائری رپورٹ میں جو مینیجرعلی وقاص پرجس غفلت کا الزام عائد کیا گیا ہے اسکے مطابق مینیجر سپلائی چین نے آکسیجن کی مطلوبہ مقدار بروقت مہیا نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ مینیجر کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ 29 اکتوبر سے کورونا کے باعث قرطینہ میں ہیں تاہم اس کے باوجود انکوائری کرنے والے آفیسرز نے حقائق کی چھان بین کی زحمت کرنے کی بجائے مینیجر پربھی غفلت کا الزام عائد کرکے معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔
واضح رہے کہ خبیرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سیلنڈربروقت نہ پہنچنے کے باعث کورونا کے 8 مریض دم توڑگئے تھے۔