پاکستان نے یورپی کمیشن میں باسمتی چاول پر بھارتی جھوٹ کا جواب داخل کردیا

پاکستانی چاول کے برآمد کنندگان کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے کیس کا مکمل دفاع کریں گے، مشیر تجارت

پاکستان نے یورپی کمیشن میں بھارتی دعوے کا جواب داخل کردیا ہے(فوٹو، فائل)

اسلام آباد:
پاکستان نے باسمتی چاول سے متعلق بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے یورپی کمیشن میں اپنا جواب داخل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چند ماہ قبل بھارت نے یورپی کمیشن میں پاکستان دشمنی پر مبنی درخواست دائر کی تھی تاکہ تاکہ پاکستان کے باسمتی چاول کی یورپی یونین میں فروخت بند کرکے ایک طرف خود مالی فوائد اٹھائے جائیں اور دوسری طرف پاکستانی معیشت کو بھاری نقصان پہنچایا جائے۔ تاہم پاکستان نے اس جھوٹ اور سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنا موثر جواب یورپی کمیشن میں جمع کرادیا ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا ہے کہ پاکستان نے یورپین کمیشن میں یورپی یونین کو باسمتی چاول کی برآمد سے معتلق درخواست جمع کرادی ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیے: پاکستان کا باسمتی چاول پر بھارتی دعوے کاجواب دینے کا فیصلہ

پاکستان نے بھارت کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے جواب میں یہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ باسمتی چاول کی برآمد کا حق پاکستان کو حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بھارت کی ''باسمتی'' جنگ

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ ہم چاول کے برآمد کنندگان (رائس ایکسپورٹرز) کو یہ یقین دہانی کراتے ہیں ہم مکمل طور اپنے کیس کا دفاع کریں گے۔
Load Next Story