کلین سوئپ کے بھارتی خواب خاک میں مل گئے
تیسرے ٹی20میں کینگروزکی12رنز سے فتح،سیریزمیں 1-2سے شکست
کلین سوئپ کے بھارتی خواب خاک میں مل گئے جب کہ تیسرے ٹی 20 میں کینگروز نے 12 رنز سے فتح سمیٹ لی۔
بھارتی ٹیم کو دوسری ہی گیند پر لوکیش راہول کی جدائی برداشت کرنا پڑی، شیکھر دھون (28)، سنجوسیمسن (10) اور شریاس آئر (0) کی اہم وکٹیں سویپسن نے اڑا کر اسے دباؤ کا شکار کیا۔
اگرچہ کوہلی نے اینڈریو ٹائی کی گیند پر سیمز کا کیچ بننے سے قبل 85 رنز بنائے مگر ٹیم مقررہ ہدف میں 7 وکٹ پر 174 رنز تک محدود رہی، بھارتی کپتان کو 2 مواقع بھی ملے۔ اس سے پہلے میتھیو ویڈ نے 53 بالز پر ٹی 20 کیریئر بیسٹ 80 رنز بناکر ٹیم کا اسکور5 وکٹ پر 186 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، میکسویل نے بھی 36 بالز پر 54 رنز سے اہم حصہ ڈالا، واشنگٹن سندر نے 2 وکٹیں لیں، بھارتی ٹیم نے کئی کیچز ڈراپ کیے۔
سویپسن کو میچ اور ہردیک پانڈیا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، اس سے قبل ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا نے بھارت کو 1-2 کے ہی مارجن سے مات دی تھی،دونوں ٹیموں کے درمیان 17 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا۔