62واں یومِ گوادر روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا
پاک نیوی کی کوہ باتیل میں پرچم کشائی کی تقریب میں اعلی فوجی وسول افسران شریک ہوئے
پاک بحریہ نے 62واں یومِ گوادر روایتی جوش و جذبے سے منایا۔
یومِ گوادر کے جشن کی تقریبات کا پروقار آغاز پاک نیوی کی جانب سے کوہ باتیل میں پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا، جس میں وائس ایڈمرل ہلال امتیاز (ملٹری)زاہد الیاس ریئرایڈمرل سمیت اعلی فوجی وسول افسران شریک ہوئے۔
منگل کے روز گودار میں پاکستان نیوی کی جانب سے گوادرڈے کی مناسبت سے میرین ڈرائیوکے مقام پر پدی زر کے ساحل پر شاندار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ۔
پاک نیوی کے کمانڈوز نےہور کرافٹ کے ذریعے سمندری مشقوں اورہیلی کاپٹروں کے ذریعے زمینی وفضائی ریسکیو آپریشن کے بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرکے شہریوں کے دل جیت لئے، پدی زر کی ساحلی پٹی پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار سے جشن کا سماں بندھ گیا ہے۔
وائس ایڈمرل زاہد الیاس کی جانب سے گوادر ڈے کی تقریبات کے موقع پرکشتی مقابلوں میں حصہ لینے والے ماہیگیروں میں کیش انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
واضح رہے کہ 1958میں گوادر سلطنت عمان سے پاکستان میں شامل ہوا، اورگوادر میں پہلی بار پاکستان کا قومی پرچم لہرانے کا اعزاز بھی پاک نیوی بحریہ کی پلاٹون کوحاصل ہے۔ 8دسمبر کے دن کو گوادر ڈے کے طورپر ہر سال پاک نیوی اور شہریوں کی جانب سے قومی تہوار کی طرز پر جشن کے طورپر منایا جاتاہے۔