مولانا کی ڈنڈا بردار فوج کو قانون کے تابع لائیں گے فردوس عاشق اعوان
کوئی جھتوں کوسیکیورٹی یونیفارم میں سڑکوں پرلاتا ہے توڈنڈا ان کااستقبال کرے گا، معاونِ خصوصی برائے اطلاعات
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزارت داخلہ نے سیکیورٹی کے نام پر جتھوں اور ملیشیا فورس کو قانون کے تابع لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعلی استعفے پیش کرنے سے حکومتیں ٹس سے مس نہیں ہوتیں، فضل الرحمن کو یقین ہو گیا کہ لائف ٹائم پارلیمنٹ کا گیٹ ان کیلیے بند ہو گیا ہے ، یہ جتھے ان کا ذاتی سکیورٹی اسکواڈ ہے ، سیکیورٹی ایجنسیز کیساتھ ملتے جلتے یونیفارم پہنا کر جتھوں کو سڑکوں پر اگر کوئی لاتا ہے تو ریاست کا ڈنڈا ان کا استقبال کریگا ۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ہر جماعت کا ایجنڈا اسکی ذات کے ساتھ جڑا ہوا ہے ، اگر ان کو حکومت گرانے کا اتنا ہی شوق ہے تو آئینی راستے پر چلتے ہوئے اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لے آئیں ، پی ڈی ایم سیکیورٹی اداروں سے تصادم چاہتی ہے مگر حکومت انہیں سیاسی شہادت کا موقع نہیں دیگی ۔ حکومت نے مولانا کے جتھوں اور یونیفارم میں ملبوس ڈنڈا بردار فوج کو قانون کے تابع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وباء کے باوجود پی ڈی ایم ٹولے کا غیر ذمے دارانہ رویہ شرمناک ہے ، ان عناصر کا گھٹیا بیانیہ اپنی موت آپ مرچکا ، کورونا میں عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو کوئی شرم ہے نہ حیا۔
فردوس عاشق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسترد شدہ سند یافتہ جھوٹوں کا جھوٹا چورن اب بِکنے والا نہیں ، ایک نہیں دو نہیں بلکہ جھوٹ کا عالمی ریکارڈ بناکر '' جھوٹی '' کا ٹائٹل پانے والی راجکماری اپنی کنیزوں کیساتھ ووٹ کی عزت سمجھانے نکلی ہے۔