لوگوں کو عورت کو رلانا اور روتے ہوئے دیکھنا اچھا لگتا ہے مایا علی

عورتوں کو بہت مظلوم دکھایا جاتا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ عورت مظلوم ہے، اداکارہ مایا علی

عورتوں کو بہت مظلوم دکھایا جاتا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ عورت مظلوم ہے، اداکارہ مایا علی

اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو عورت کو رلانا اور روتے ہوئے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو دیے گئے انٹریو میں اداکارہ مایا علی نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی عورتوں کو بہت مظلوم دکھایا جاتا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ عورت مظلوم ہے کیوں کہ میرے گھر میں میری ماں اور خالہ جو میری رول ماڈل بھی ہے، وہ بہت مضبوط ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا یہ خیال ہے کہ لوگوں کو بہت اچھا لگتا ہے عورت کو رلانا یا روتے ہوئے دیکھنا، اگر کوئی مختلف پروجیکٹ سامنے لایا جاتا ہے جس میں عورت کو مظلوم نہ دکھایا جائے یا وہ روتے ہوئے نہ دکھائی دے تو لوگوں کو یہ چیز پسند نہیں آتی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ مایا علی اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو پڑیں


مایا علی نے کہا کہ میری پروڈکشن ہاؤسز سے درخواست ہے کہ وہ عورت کو تھوڑا مضبوط کردار میں دکھائیں یا کم سے کم اگر وہ رو بھی رہی ہو تو اس کے پیچھے کوئی حقیقی وجہ ہونی چاہیے لیکن افسوس کہ جب میں کسی سے مطالبہ کرتی ہوں کہ مجھے مختلف اسکرپٹ چاہیے تو جواب دیا جاتا ہے کہ اس کی ریٹنگ ہی نہیں آتی، اس لیے مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس کا الزام میں خود کو، سوسائٹی کو یا پھر لوگوں کو دینا چاہیے۔

https://www.youtube.com/watch?v=pcOctR4KG8U&feature=emb_title

مایا علی نے شعیب منصور کی ہدایت کاری میں بننے والی ماہرہ خان کی فلم 'ورنہ' کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں اگر عورت کو روتے ہوئے یا مظلوم دکھایا تو ساتھ ہی اس کو مضبوط بھی دکھایا ہے۔

واضح رہے فلم 'طیفہ ان ٹربل' میں اداکار وگلوکار علی ظفر کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ مایا علی ان دنوں ڈرامہ سیریل 'پہلی سی محبت' میں اداکار شہریار منور کے مدمقابل کام کررہی ہیں۔
Load Next Story