آرٹس کونسل نے دنیا بھر میں ہمارا امیج بہتر کیاسراج قاسم تیلی
جب تک دوسرا احمد شاہ نظر نہیں آتا ہمارا ووٹ احمد شاہ،اعجاز فاروقی پینل کیلیے ہے
ممتاز صنعتکار سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ شہرکا امن ہم سب کو عزیز ہے۔
کراچی کے موجودہ حالات میں دنیا بھر میں ہمارا امیج آرٹس کونسل نے بہتر کیا ہے، یہاں تمام سال ہونے والی تقاریب نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے شمیم فرپو کی رہائش گاہ پر احمدشاہ،اعجازفاروقی پینل کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ احمد شاہ نے سارا سال آرٹس کونسل کی جس طرح خدمت کی ہے اس کی مثال ہمیں ماضی میں نہیں ملتی۔
جو لوگ ان کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں میں ان سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ انھوں نے کراچی کیلیے کون ساایسا نمایاں کام کیا ہے جس سے شہر میں امن قائم ہوا ہو یا لوگوں کو ریلیف ملاہو، جب تک ہمیں کوئی دوسرا احمد شاہ نظر نہیں آتا ہمارا ووٹ احمد شاہ،اعجاز فاروقی پینل کیلیے ہی ہے،ڈپٹی اسپیکر سندہ اسمبلی سیدہ شہلارضا و دیگر نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔