ترک صدر کے بیٹے بلال اردوان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
پاکستان میں علاقائی و روایتی کھیلوں کے لئے مل کر کام کیا جائے گا، بلال اردوان
ترک صدر رجب طیب اردوان کے بیٹے بلال اردوان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
ترکی کے دورے پر موجود وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی کی استنبول میں ترک صدر طیب اردوان کے بیٹے بلال اردگان سے ملاقات ہوئی جس میں ترکی اور پاکستان کے درمیان مقبول روایتی کھیلوں کا ایکس چینج پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کے مطابق ترکی سے علاقائی کھیلوں کی ترویج کے لئے مدد لی جائے گی کیوں کہ علاقائی اور ثقافتی کھیلوں کی ترویج ہمارے تاریخی ورثے کو زندہ رکھنے میں اہم ہیں جب کہ پاکستان ترکی میں کبڈی کے فروغ کے لئے مکمل مدد فراہم کرے گا۔
وزیر کھیل پنجاب نے بلال اردوان کو پاکستان میں روایتی کھیلوں کے میلے میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ وزیر کھیل پنجاب نے اگلے ورلڈ نومیڈ گیمز میں کبڈی کو شامل کرنے کی تجویز بھی دی۔
بلال اردوان کے مطابق پاکستان برادر اسلامی ملک ہے اور امت مسلمہ کا اہم رکن ہے، پاکستان میں علاقائی و روایتی کھیلوں کے لئے مل کر کام کیا جائے گا۔ اس موقع پرڈی جی اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ و دیگر بھی موجود تھے۔