بلدیاتی ملازمین کی6 ماہ سے رکی تنخواہ اداکردیرؤف فاروقی
جام صادق پل مخدوش نہیں، بھرپور مرمت کیلیے کام شروع کردیا،کاٹی کے ظہرانے سے خطاب
بلدیہ عظمیٰ کراچی مالی بحران کا شکار ہے لیکن وصولیوں کے نظام میں بہتری لاکر ملازمین کو6 ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں اور ڈیزل کے واجبات ادا کیے گئے ہیں ۔
یہ بات ایڈمنسٹریٹربلدیہ عظمیٰ کراچی رئوف اختر فاروقی نے جمعرات کو کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں سے خطاب میں کہی انھوں نے کہا کہ جام صادق پل مخدوش نہیں ہے اس کی بنیاد اور ڈھانچہ مضبوط ہے لیکن پل کی مرمت ضروری ہے پل کے ڈیسک سلپ اور ایکسپینشن جوڑ تبدیل کرنا ہوں گے جبکہ نمی سے اکھڑنے والا پلاسٹر درست کرنا ہوگا، پل کا فزیکل سروے ہورہا ہے،تجاوزات اور صفائی سمیت شاہراہ فیصل کو سولرانرجی پر منتقل کررہے ہیں،جام صادق پل پر ہر وقت بھاری ٹریفک گزرتی ہے اس لیے وقفے وقفے سے پل کی مرمت ضروری ہے، طویل عرصے سے پل کی مرمت نہیں ہوئی۔
جس سے شہریوں اور تاجروں کے ذہن میں جام صادق پل سے متعلق شکوک جنم لے رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ پل اور فلائی اوورز 100سال کی مدت کے لیے تعمیر کیے جاتے ہیں کراچی میں گزشتہ 50 سال میں بننے والے پل آج بھی زیراستعمال ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ جام صادق پل کا اسٹرکچر 20 سال میں ہی ناقابل استعمال ہوجائے، پل کے نچلے حصے کا جو کور پلاسٹر گرا ہے وہ نمی اور موسمی تغیرات کا نتیجہ ہے اسے دوبارہ کردیا جائے گا،محکمہ انجینئرنگ جام صادق پل کے اسٹرکچر کی تفصیلی معائنہ رپورٹ پیش جلد کرے گی ،جام صادق علی پل 1992ء میں تعمیر ہوا اور اب اس کی مکمل مرمت کے لیے منصوبہ تیار کررہے ہیں،کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ ہر شخص اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے تو شہر کے مسائل حل ہوں گے ۔